جمعرات , 25 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گلگت میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعلی خالد خورشید زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت ہنزہ کی حسن زرین اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون نیورو سرجن ڈاکٹر مدیحہ غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر تازہ ترین خبریں

میڈیکل کالج کا قیام ناگزیرہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان

 میڈیکل کالج کا قیام ناگزیرہے، وزیر اعلی گلگت بلتستان
Javed منگل , 01 دسمبر 2020ء (392) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔ میڈیکل کالج جو گلگت  بلتستان کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے بہت جلد میڈیکل کالج کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا۔ تمام اداروں میں ٹارگٹ سیٹ کئے جائیں گے۔ میرٹ کو یقینی بنائیں گے۔ تھرو فارورڈ کو کم کیا جائے گا۔ اے ڈی پی میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ سیاحت، جنگلات اور توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ گلگت  بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ صحت کا شعبہ اتنہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے کہا کہ ڈاکٹروں کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔ خواتین کی تعلیم پر توجہ دی جائے گی۔ توانائی اور معدنیات جیسے اہم شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مختلف علاقوں میں سکول اور ڈسپنسریاں تعمیر کی گئی ہیں لیکن سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہاہے۔صحت اور تعلیم کے شعبے میں سٹاف کی کمی دور کی جائے گی۔ جنگلات کے کٹاؤں کے روک تھام کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ ہماری ترجیح ہے کہ جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور نئے جنگلات اگائیں جس کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے شروع کئے جانے والے بلین ٹری سونامی کے تحت نئے جنگلات اگائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے کہا کہ سوشل فاریسٹری پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے زیر تعمیر منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے کہا کہ دور دراز علاقوں میں مائیکر پاور پروجیکٹس متعارف کرائے جائیں گے۔ روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مہمان نواز ی کے ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جائے گا۔ پرائیویٹ سیکٹر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ہر تحصیل میں زچہ بچہ سنٹر کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ صحت کے سہولیات کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ نرسنگ کالج کے قیام کو عمل میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشیدنے کہا کہ تمام ہسپتالوں کو فعال کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مسائل حل کئے جائیں گے اور ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنایاجائے گا۔ تعلیم کے شعبے میں جدید اصلاحات متعارف کرائے جائیں گے۔ اساتذہ کی تعیناتیاں صرف میرٹ کی بنیادوں پر کی جائیں گی۔ ٹیکنیکل تعلیم پر بھی توجہ دی جائے گی تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکیں۔ بقایا جات کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
  • کالج
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now