Javed
منگل , 08 دسمبر 2020ء
(804) لوگوں نے پڑھا
گلگت بلتستان کے شہریوں میں قابلیت اور صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ دوسروں سے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال گلگت بلتستان کی قابل فخر بیٹی جی بی پولیس کی انسپکٹرحسن زرین بھی ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے ملکی سطح پر ہونے والے مقابلے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کر کے اقوام متحدہ کے امن مشن میں جگہ بنائی اور ان دنوں سوڈان کے علاقے ڈارفر میں جینڈر آفیسر کی خدمات سر انجام دے رہی ہیں آپ کا تعلق بالائی ہنزہ سے ہے حسن زرین سوڈان روانگی سے قبل گلگت سی ٹی ڈی آفس میں تعینات رہیں اب ایک سال تک سوڈان میں فرائض انجام دینگی۔