Javed
منگل , 08 دسمبر 2020ء
(474) لوگوں نے پڑھا
گلگت میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیصلہ دے دیا۔ جرم ثابت ہونے پر تین مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی۔ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمود الحسن نے سنایا۔ مجرمان متاثرہ خاتون کو سات ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے جرم ثابت ہونے پر عابد حسن، سخاوت اوراصغر علی کو دس دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی۔ عدالت نے ایک ماہ کے مختصر مدت کیس کا فیصلہ سنایا ہے۔ کیس کا روزانہ کی بنیاد ٹرائل ہوا۔ سزائے موت پر پانے والے مجرمان کی عمریں 18 سال سے زائد ہیں۔