Javed
پیر , 07 دسمبر 2020ء
(596) لوگوں نے پڑھا
گلگت بلتستان کی پہلی خاتون نیورو سرجن ڈاکٹر مدیحہ نیورو سرجن پولیس ہیڈ کوارٹرہسپتال کی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ ان کے ہسپتال میں آنے سے بہت سی قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل نیورو سرجری کے تمام مریضوں کو اسلام آباد بھیج دیا جاتا تھا۔ نیورو سرجن ڈاکٹرسودیھرعالم بھی گلگت بلتستان میں اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹرکا تعلق مجینی محلہ گلگت سے ہے ان کے والد ڈاکٹر حسین علی بھی کئی برس محکمہ صحت میں خدمت انجام دینے کے بعد حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔