پیر , 20 جنوری 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گلگت میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعلی خالد خورشید زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت ہنزہ کی حسن زرین اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون نیورو سرجن ڈاکٹر مدیحہ غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر تازہ ترین خبریں

غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر

غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر
Javed پیر , 07 دسمبر 2020ء (661) لوگوں نے پڑھا
حکومت گلگت بلتستان نے غزر میں ملازمین کیساتھ وعدے اور اعلانات کیے۔ لیکن کوئی وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز جو دہی علاقوں میں بہت ساری مشکلات برداشت کرتے ہوئے سروسز سر انجام دے رہی ہیں ان کی ملازمتیں ریگولر کرنے کی غرض سے 2012 میں اس وقت کی پی پی پی حکومت نے اسمبلی سے اور کابینہ سے منظوری لی تھی کہ دیہی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیاجائےگا۔ لیکن تک وہ سمری اسمبلی فلور سے لیکر مختلف دفاترکے زینت بنتے ہوئےسرد خانوں کی نذر ہو کر رہ گئی ہے۔ اب بات اس نہج تک پہنچ چکی ہے کہ ان لیڈی ھیلتھ ورکرز کی عارضی سروسز 25 سال جبکہ ان کی عمرزائد ہونےکوہےجوکہ ناانصافی کی انتہا ہے۔ایسا کہنا بجا ھوگا کہ ایسی ناانصافی کسی بھی ملک یا معاشرے میں نہیں ہوگی۔ جو یہاں کے ملازمین کیساتھ ہو رہی ہے۔ ان غریب ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں۔ سروس سٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے یہ بچارے ملازمین ٪50 سے محروم ہوگئے ہیں نہ ہی انکو تنخواہوں کی مد میں کی اضافی الاؤنس دی جارہی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ان کی مستقلی کے نوٹیفکیشن کو عملی جامہ پہنانے تاکہ ان کی زندگی کا تحفظ ہو سکے۔
  • ہسپتال
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now