Staff Reporter
منگل , 18 اگست 2020ء
(795) لوگوں نے پڑھا
سبزی فروٹ منڈی گڑھ موڑ پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 آڑھتی شدید زخمی ہوگئے۔ ایک آڑھتی حافظ صفدر علی کے مطابق سبزی منڈی گڑھ موڑ میں سبانہ برادری کے لوگوں نے آڑھتیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 آڑھتی محمد جاوید، محمد ساجد اور صفدر زخمی ہوگئے۔ آڑھتی کا کہنا تھا کہ اس موقع پر بچوں پر بھی تشدد کیا گیا۔ بعد ازاں آڑھتیوں نے منڈی احتجاجی طور پر بند کردی اور مقامی انتظامیہ سے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کردیا۔