Staff Reporter
جمعرات , 17 دسمبر 2020ء
(1040) لوگوں نے پڑھا
احمد پور سیال، گڑھ مہاراجہ میں عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ نجم فیلوز کی جانب سے 3054 پارک ویو میں منعقد کیا گیا۔ مشاعرے کی میزبانی نجم فیلوز کے روح رواں جی اے نجم نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مشہور یو ٹیوبر اور ٹک ٹاک کے بہت خوبصورت آواز کی مالک سعید اسلم نے کی۔ شاعروں نے خوب شعر کہے جس پر حاضرین نے بھی انہیں خوب داد دی۔ شاعروں وحید رضا، ریحان بابا، استاد نصیر احمد، ملک اعظم، مرلی چوہان، ذیشان حیدر نقوی، نبیل نجم، آصف انصاری، ناصر ادیب، اور اکمل حنیف اور جی اے نجم نے خود بھی محفل میں شاعری کا جادو جگایا۔ شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تمام شعراء کی محفل کے اختتام پر پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔