Staff Reporter
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(529) لوگوں نے پڑھا
(6 مارچ 2020)ٹاوؑن کمیٹی گڑھ مہاراجہ میں سینیٹری ورکرز کی ہرتال کا معاملہ طول پکڑنے لگا۔ 3روز ہوگئے صفائی نا ہونے کی وجہ سے علاقے بھر میں گندگی کے ڈھیر بڑھنے لگے اس کے ساتھ ساتھ بارش کی وجہ سے گلی محلے پانی میں ڈوبنے لگے سینیٹری ورکرز کے مطالبات تھے کہ ان کو مستقل کیا جائے۔ ان کو ایک عرصے سے ڈیلی ویجز پر رکھا ہوا ہے۔ جبکہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پروٹوکول کو فالو کیا جاتا ہے ہم اوپر سے احکامات آنے پر مستقل کرتے ہیں۔ معاملہ جو بھی ہو انتظامیہ کو معاملے کے حل کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات کرنا چاہئے تاکہ گلی محلوں سے گندگی کو ختم کیا جائے۔