Staff Reporter
منگل , 28 جولائی 2020ء
(397) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور سیال کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں مبینہ طور پر مردہ برائلر مرغیوں سے بھرا ہوا رکشہ جن کو چارے اور چادروں کی مدد سے چھپایا گیا تھا ایک مشہور برائلر کے تاجر تک پہنچانے کی غرض سے لے جایا جا رہا تھا کہ چوکی دربار حضرت سلطان باہو کے علاقہ 25 پُل پر عوام نے شک گزرنے پر روک لیا۔ اطلاع ملنے پر چوکی انچارج نے موقع پر پہنچ کر رکشہ ڈرائیور اور برآمد شدہ مردہ برائلر کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت عید کے موقع پر بیچا جاناتھا۔