Staff Reporter
جمعرات , 03 ستمبر 2020ء
(558) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی سیلاب زدہ مواضعات میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق احمدپورسیال، سمندوآنہ، گڑھ مہاراجہ و دیگر مواضعات میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئیے اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد علی خان کی زیر نگرانی ریسکیو1122کی جانب سے آپریشن کیا گیا اس دوران سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا عباس پور راجباہ اور جھنڈیر نیازی دریائی بند میں پڑنے والے شگاف کو ایکسیویٹرز کے ذریعے پر کر دیا گیا اس سلسلے میں ہیوی مشینری اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال محمد اسد علی خان بدھ کی جانب سے مہیا کی گئی۔ امدادی کاروائیوں میں مقامی افراد، عملہ تحصیل کونسل، ریسکیو1122 وچیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک خالد محمود بھٹی و اہلکاروں نے حصہ لیا۔