Staff Reporter
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(768) لوگوں نے پڑھا
(31 مئی 2020) اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال اسد علی بدھ نے محکمہ خوراک اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ تحصیل بھرمیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی۔ خفیہ اطلاع کے بعد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپے مارے اور اس دوران مختلف مقامات سے 320 من گندم برآمد کی گئی۔ جسے محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ نے کہا کہ پچیس من سے زائد گندم ذخیرہ کرنا خلاف قانون ہے اس لیے روزانہ کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔