Staff Reporter
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(627) لوگوں نے پڑھا
(16 مئی 2020)تحصیل احمد پور سیال کے نواحی علاقہ شریف آباد میں آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ واقعہ احمد پور سیال کے نواحی علاقے شریف آباد کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول گلکالہ کے سامنے پیش آیا ۔ جس میں موضع گدارا کے رہائشی شعیب اختر، عابدہ مائی، جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد وسیم اور صفدر سلیم قوم لوہار شدید زخمی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔