بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ احمد پور سیال میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

چوکی سمندوانہ کے ہمدرد اور مددگار پنجاب پولیس کے قومی سپوت

چوکی سمندوانہ کے ہمدرد اور مددگار پنجاب پولیس کے قومی سپوت
Staff Reporter بدھ , 02 ستمبر 2020ء (488) لوگوں نے پڑھا
تحریر: علی امجد چوہدری جھنگ سے، احمد پور سیال سے جنوب کی طرف 6 کلومیٹر کے فاصلے پر جھنڈیر نیازی والا کے مقام پر دریائے چناب کے حفاظتی بند میں شگاف تھا سیلاب کا پانی سینکڑوں ایکڑ اراضی کو اپنی لپیٹ میں لے چکا تھا حفاظتی بند کے نزدیکی علاقوں کے زمیندار کسان اس شگاف کو بند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے یہ تمام لوگ تقریبآ وہی لوگ تھے جو جزوی حد اس سیلابی ریلے سے متاثر ہو چکے تھے یا جنہیں اندیشہ تھا کہ اگر اس شگاف کو بند نہ کیا گیا تو وہ بھی متاثر ہو سکتے ہیںلیکن اسی شگاف کو بند کرنے کی جدوجہد میں پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس دو اہلکار بھی شامل تھے سرکاری انتظامیہ میں شامل اس وقت یہ دو ہی اہلکار تھے جو اس پرخطر مشق میں شریک تھے۔چوکی سمندوانہ پر تعینات نوجوان اہلکاران چوہدری تصور چدھڑ اور ذیشان ڈب اس علاقہ کے رہائشی بھی نہیں تھے اس شگاف سے متاثرہ علاقہ میں ان کی کوئی زمین بھی نہیں تھی شگاف کے مقام پر کودنا شاید ان کے فرائض منصبی میں شامل بھی نہیں تھا لیکن یہ متاثرین کے شانہ بشانہ پانی کو روکنے کی کوششوں میں برابر کے شریک تھے ناچیز کے لیئے یہ خاصا خوشگوار تجربہ تھا کہ پولیس جسے عمومی طور پر غیر معمولی حد تک حدف تنقید بنایا جاتا ہے بھی انسانی ہمدردی میں کسی بھی طور پر معاشرے کے دوسرے طبقوں سے کم نہیں ہے۔بحثیت وطن عزیز کے شہری کے ہم جزبات کی رو میں بہتے ہوئے قومی اداروں پر تنقید کے حوالے سے غیر معمولی حد تک اتنے آگے چلے جاتے ہیں کہ ہم فراموش کر دیتے ہیں کہ انہیں اداروں کے چوہدری تصور چدھڑ اور زیشان ڈب جیسے نوجوان اپنی فرائض منصبی سے قطع نظر ہماری ہمدردی میں غیر معمولی حد تک چلے جاتے ہیں۔
  • زمین
  • علاقائی مسائل
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now