Staff Reporter
جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(635) لوگوں نے پڑھا
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال انتظامیہ کی جانب سے والدین کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہرگز نہ بھیجیں۔ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پازیٹیو آنے کی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔ اور ضروری ہدایات اپنائی جائیں۔