Staff Reporter
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(421) لوگوں نے پڑھا
احمدپور سیال، کسووانہ کے قریب لینڈ کروزر اور رکشہ میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد پور سیال کے نواحی علاقہ کسووانہ کے نزدیک مبینہ طور پر روڈ پر دورانکراسنگ گدھا ریڑھی اور برتنوں سے اوورلوڈ رکشہ کو لینڈ کروزر کراس کر رہی تھی کہ اچانک سامنے موٹر سائیکل آ گئی جسے بچاتے ہوئے رکشے سے ٹکراتے ہوئے لینڈ کروزر درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ سوار میاں بیوی، لینڈ کروزر کا مالک سابق چیئرمین یونین کونسل کنڈل کھوکھراں مہر غلام قاسم سرگانہ کا بیٹا مہر محمد ہمایوں سرگانہ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال منتقل کیا گیا بعد ازاں تشویشناک صحت کی صورتحال کے پیش نظر زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔