Staff Reporter
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(441) لوگوں نے پڑھا
(17 جولائی 2020)ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد طاھر وٹو کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈرگ ایڈکٹس سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں پر منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈرگ ایڈکٹس سنٹر کے قیام اور امور کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری اشرف گجر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محبوب قریشی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل سمیت محکمہ تعلیم جیل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سپورٹس انفارمیشن اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ منشیات سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام اولین ترجیح ہے۔