Staff Reporter
پیر , 28 ستمبر 2020ء
(839) لوگوں نے پڑھا
جھنگ : ڈی پی جھنگ نے احمدپور سیال گڑھ مہاراجہ میں 9 صفر کے جلوس کا سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ڈی پی او جھنگ نے جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاران کو ڈیوٹی سے متعلق ہدایات دیں۔ ڈی پی او جھنگ نے سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پولیس افسران کو منتظمین اور جلوس آرگنائزرز سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا تمام سپروائزری آفیسر ڈیوٹی کو بار بار چیک کریں اور ڈیوٹی کے متعلق بریف بھی کریں۔ ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی کی گئی تو متعلقہ سپروائزری آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔