بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ احمد پور سیال میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عشرت علی کا تحصیل احمدپور سیال کا دورہ

ڈویژنل کمشنر فیصل آباد عشرت علی کا تحصیل احمدپور سیال کا دورہ
Staff Reporter بدھ , 29 جولائی 2020ء (619) لوگوں نے پڑھا
(19 فروری 2020)ڈویژنل کمشنرفیصل آباد عشرت علی نے تحصیل احمدپور سیال کا دورہ کیا۔انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز اور اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دریائی کٹاؤ کے حوالہ سے دادل فلڈ بند کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایری گیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے تحصیل میں جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیئے۔ انہوں نے کہا کہ دریا کا کٹاؤ روکنے کے حوالہ سے موثر منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اس سے ملحقہ علاقوں کو نقصانات سے بچایا جا سکے۔ ترقیاتی پروگرامز پر تیزرفتار عملدرآمد کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی ذاتی پسند یا ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور ان کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اورعلاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رہنی چاہیے۔ ڈویژنل کمشنر نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور ہسپتال میں پولیو کاؤنٹر پر بھی رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعبہ صحت کی بہتری اور ترقی کیلئے مثالی اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر جدید اور اعلیٰ طبی سہولیات میسر ہو سکے۔ عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ دور دراز علاقوں میں خصوصاً شعبہ صحت اور تعلیم پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے ہسپتال میں نیو ڈینٹل یونٹ کو فعال بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایکسرے مشین کی تنصیب سمیت بیڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالہ سے یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے تحصیل آفس احمدپور سیال میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر اسدعلی کی کارکردگی کو سراہا۔ 
  • صحت
  • بچے اور کنبے
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now