Staff Reporter
بدھ , 29 جولائی 2020ء
(363) لوگوں نے پڑھا
(28 جولائی 2020)ڈپٹی کمشنرفیصل آباد محمد طاھر وٹو منڈیوں میں سہولیات کی فراہمی کے لئے متحرک ہوگئے ۔ انہوں نے مختلف منڈیوں کے دورے کرکے وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔ رینجرز افسران اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منڈیوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے موقع پر موجور آڑھتیوں اور خریداروں میں ماسک بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں انہوں نے ہدایات دیں کہ 50 سال سے زائد افراد اور چھوٹے بچے منڈیوں میں نا آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود میں جانور فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹس میں سمارٹ لاک ڈاوؑن کا بھی جائزہ لیا۔