Staff Reporter
اتوار , 11 اکتوبر 2020ء
(1068) لوگوں نے پڑھا
احمد پور سیال میں ایک نجی کلینک الشازیب پولی کلینک نزد ٹی ایچ کیو ہسپتال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ کلینک کے انچارج ڈاکٹر قاسم عباس خان صاحب نے تقریب سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم میڈیکل کے متعلقہ تمام سہولیات انتہائی مناسب فیس میں مہیا کریں گے غریب اور نادار لوگوں کے لئے علاج معالجہ میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری اولین ترجیح اور کلینک کے مقاصد میں شامل ہے۔ کلینک کے اوقات کار اور طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ڈاکٹر گل زہرا صاحبہ گائنی کے متعلقہ مریضوں کا چار بجے سے شام سات بجے تک چیک اپ اور الٹراساؤنڈ کریں گی جبکہ ہر اتوار صبح دس بجے سے شام 4 بجے ے تک الٹرا ساؤنڈ فیس صرف سو روپے ہوگی۔ کلینک کے ایڈمن ذولفقارعلی ملک صاحب نے بتایا ہم تمام بنیادی ٹیسٹ جدید ترین کمپیوٹرائزڈ مشینوں پر کریں گے جبکہ تمام سپیشل ٹیسٹ کے سیمپل بھیجنے کے لیے ہمارے پاس پاکستان کی نامور اور معیاری لیبارٹری ٹیسٹ زون لیبارٹری کا کولیکشن سنٹر رجسٹرڈ ہے ہم انشااللہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔