Staff Reporter
اتوار , 23 اگست 2020ء
(463) لوگوں نے پڑھا
موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والا حوالات پہنچ گیا، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیٹرولنگ پولیس پیر محل عبدالرحمن کے شفٹ انچارج محمد خلیل انکی ٹیم نے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چینگ کے لئے ناکہ لگا رکھا تھا کہ غلام عباس ولد منظور حسین نامی نوجوان موٹر سائیکل نمبری ایم این اے 444 سی ڈی 70 پر سوار فتح پور سے احمد پور سیال کی جانب جارہا تھا مشکوک سمجھ کر روکا اور کاغذات طلب کئے جس پر سوار کوئ ثبوت پیش نہ کرسکا۔ محکمہ ایکسائز کی آن لائن چیکنگ پر معلوم ہوا کہ مذکورہ نمبر موٹر سائیکل سی جی 125 کا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوۓ زیر دفعہ اے 97 مقدمہ درج کروا کر تھانہ احمد پور سیال کی حوالات میں بند کروادیا۔