Javed
بدھ , 10 جولائی 2019ء
(561) لوگوں نے پڑھا
ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس محکمہ سیاحت اور گلگت انتظامیہ کے لیے ایک اہم ایونٹ تھااور شہریوں نے پورے جوش و خروش سے اس میں حصہ لیا اور اس کی بھرپور پذیرائی کی اس میں کمشنر گلگت عثمان احمد اور ان کی ٹیم نے کلیدی کردار ادا کیا۔عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی اس ریس سے گلگت بلتستان کی سیاحت کا ایک نیا جنم مملن ہے کیونکہ نائن الیون کے بعد غیر ملکی سیاحت تقریباً ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ تاہم کچھ پس پردہ اور کچھ پردے پر گلگت پولیس نے بھی انتہائی اہم کام سر انجام دیے جن میں تمام وائرلیس کمیونیکیشن ، ٹریفک کا بہاو اور مہمانوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کا دورہ گلگت بلتستان بھی خوش اصلوبی سے نمٹانا شامل تھے۔اس موقع پر نو قائم کردہ ٹورسٹ پولیس کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔ ڈی آئی جی گلگت نے صدر مملکت کے دورے کے دوران اس بات کو یقینی بنایا کہ صدر جی بی کے جس بھی حصے میں جانے کی خواہش ظاہر کریں وہ فوراًان کی سیکیورٹی کی حامی بھر لیں ، جبکہ دیگر انتظامیہ کو کچھ جگہوں کے بارے میں تحفظات بھی تھے اور ان کے کچھ تحفظات بے جا بھی نہ تھے۔ مگر ڈی آئی جی گلگت کا موقف تھا کہ ضروری ہے کہ صدر پاکستان جی بی کے ہر ضلع اور اضلاع میں بھی دور افتادہ جگہوں پر ضرور جائیں تا کہ خود وہاں موجود مسائل کو سمجھ سکیں اور ان کے جانے سے بہتری کی جو ایک امید سی پیدا ہوتی ہے وہ شائد کسی دن سر سبز بھی ہو جائے۔ ویسے بھی تمام لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے سربراہ مملکت کو اپنے درمیان دیکھیں اور اور ان سے بلا جھجک اپنی فریاد بیان کریں