جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گلگت میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعلی خالد خورشید زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت ہنزہ کی حسن زرین اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون نیورو سرجن ڈاکٹر مدیحہ غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر تازہ ترین خبریں

بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری

بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری
Javed پیر , 28 ستمبر 2020ء (569) لوگوں نے پڑھا
گلگت بلتستان کے بلند ترین سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برف باری سے اٴْس حسین علاقے کے نظارے مزید دل فریب ہوگئے۔سطح سمندر سے ساڑھے 13ہزار فٹ کی بلندی پر واقع دیوسائی نیشنل پارک میں تازہ برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا،ملک کے گرم علاقوں سے آنے والے سیاح دیو مالائی حسن سے مالا مال علاقے میں برف باری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ بلندی پر واقع ہونے کے باعث دیوسائی کا زمینی رابطہ اسکردو سے صرف 4 ماہ بحال رہتا ہے جبکہ 8 ماہ یہاں برف کی وجہ سے زمینی راستے بند ہوجاتے ہیں اور سیاحتی سرگرمیاں بھی معطل ہو جاتی ہیں۔دیوسائی 3 ہزار مربع کلومیٹر پر پھیلا ایک وسیع وعریض علاقہ ہے جہاں سرسبز پہاڑ، چشمے اور خوبصورت پھولوں کی بہتات ہے جب کہ دیوسائی کی جنگلی حیات بھی اپنی مثال آپ ہے، یہاں گلہری سے مشابہت رکھنے والی گولڈن مارموٹ، سرخ لومڑیاں اور ہمالین بھورے ریچھ پائے جاتے ہیں۔حکومت نے دیوسائی کو نیشنل پارک قرار دیا ہے اور یہاں شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
  • سیاحت
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now