جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گلگت میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعلی خالد خورشید زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت ہنزہ کی حسن زرین اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون نیورو سرجن ڈاکٹر مدیحہ غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر تازہ ترین خبریں

جلتی گاڑی سے پرچم اتارنے والے کے لیے انعام اورسند

جلتی گاڑی سے پرچم اتارنے والے کے لیے انعام اورسند
Javed جمعہ , 27 نومبر 2020ء (398) لوگوں نے پڑھا
گلگت بلتستان میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی میں شرپسندوں نے متعدد نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ تاہم اس دوران ایک جوان نے جلتی ہوئی سرکاری گاڑی میں سے قومی پرچم کوصحیح سلامت اتارا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد  نے جلتی گاڑی سے پاکستانی جھنڈا اتارنے پر ڈرائیور نورالدین ساکن علی آباد ہنزہ کو تعریفی سند اور کیش ایوارڈ سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں گلگت شہر میں کچھ  شر پسندوں نے ریور ویو روڈ پر احتجاج کے  دوران 4 سرکاری گاڑیوں سمیت  املاک کو آگ لگایا  اس دوران نگران وزیر برائے واٹر اینڈ پاور محمد علی خان کی گاڑی کو  بھی آگ لگایا گیا تھا۔  نگران وزیر کے ڈرائیور نورالدین  نے جرات اور  بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر  جلتی گاڑی سے پاکستانی جھنڈا اتار کر جلنے سے بچایا ۔ اس کی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے  نورالدین کوکیش اور سرٹیفکیٹ سےنوازا۔
  • انتظامیہ
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now