Javed
ہفتہ , 31 اکتوبر 2020ء
(430) لوگوں نے پڑھا
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا۔ پہلے روز 29 کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر کے پنجاب سٹیڈیم پر پریکٹس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ جسمیں گلگت بلتستان سے سب زیادہ 11 فٹبال ویمن پلیرز کیمپ میں پریکٹس کر رہی ہیں۔ پلیئر کا تعلق غزالہ امیر غذر پونیال، زلفیہ نذیر غذر پونیال،سحر زمان ہنزہ، بی بی عزیز گوجال،کافیہ کریم گوجال،شاہدہ امیر دنیور،روشنان حسین آباد،علیزہ ہنزہ ،سارہ ہنزہ اور،علیزہ شبیر کا تعلق ہنزہ سے ہے۔پاکستان فٹبال ٹیم کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور قومی ویمن فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل لیمونس، اسسٹنٹ کوچ محسن الحسنین اور قبطہ جمشید بٹ جبکہ خرم شہزاد گول کیپر کوچ تربیتی کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سات سال میں پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی نیشنل ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔