Javed
جمعرات , 02 اپریل 2020ء
(642) لوگوں نے پڑھا
دربند گور شائداس لاسپور میں پہاڑی تودہ گرنے سے سڑک پورا دن بند رہی۔ رات کے 3 بجے تودہ ایک گاڑی کے اوپر گرا جسکی وجہ سے گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد میں چترال سکاوٹس ، چترال پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے راستے کو آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا۔ لاسپور کے باشندوں کا حکومت سے اپیل ہے کہ یہ جگہ ہر سال پہاڑی تودہ کی وجہ سے بند ہوجاتی ہے۔ اگر یہاں پر فلائی اوور بنا دیا جائے تو سیاحوں کے ساتھ مقامی آبادی کو بھی سہولت مل سکے گی۔ اور جانی و مالی نقصان سے بھی بچا جا سکے گا۔ ،