Javed
منگل , 27 اکتوبر 2020ء
(447) لوگوں نے پڑھا
ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد اور ایگزیکٹو انجئنیر محکمہ برقیات شیر باز نے اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج گنش ہنزہ کا دورہ کیا۔ ضلع ہنزہ کے مختلف نجی تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں سکول وکالج ہمیں سولرسسٹم کی انسٹالیشن کا افتتاح کیا. ڈائریکٹر اسوہ ایجوکیشن سسٹم شوکت علی اور پرنسپل مرتضیٰ کیانی نے ڈپٹی کمشنر کو اسوہ ایجوکیشن سسٹم کے اغراض و مقاصد اور علاقے میں کی جانے والی تعلیمی خدمات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاسوں کا دورہ کیا، طلبہ و طالبات سے تعلیم کی اہمیت اور ملک و قوم کی ترقی میں طالب علموں کے کردار کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ادارے کی جانب سے کرونا سے ممکنہ بچاؤ کے لیے کیے گئے تدابیر کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کالج انتظامیہ کو سراہا۔ گزشتہ سالوں میں گلگت بلتستان وضلع ہنزہ کے سکولوں اور کالجوں کے مابین مختلف سائنس و آرٹس مقابلہ جات میں نمایا کارکردگی دیکھانے پر کالج انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں اسوہ ایجوکیشن سسٹم ملک کے مختلف علاقوں میں ایک منفرد کردار ادا کر رہا ہے۔ اسوہ ایجوکیشن سسٹم کے سکولوں میں عصر حاضر کی ضروریات کو ملحوظِ نظر رکھتے ھوئے جدید طرز تعلیم پر کام کیا جارہا ھے۔