اتوار , 31 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ گلگت میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گلگت بلتستان کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعلی خالد خورشید زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت ہنزہ کی حسن زرین اقوام متحدہ امن مشن کا حصہ گلگت بلتستان کی پہلی خاتون نیورو سرجن ڈاکٹر مدیحہ غزر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انصاف کی منتظر تازہ ترین خبریں

ایف سی این اے دیامر کے طالب علموں کی مدد جاری رکھے گی، میجر جنرل جواد احمد

 ایف سی این اے دیامر کے طالب علموں کی مدد جاری رکھے گی، میجر جنرل جواد احمد
Javed ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء (411) لوگوں نے پڑھا
ضلع دیا مرکے علاقے گوہر آباد اور چلاس سٹی میں تعلیمی جرگہ کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ، خرم آغا، فورس کمانڈر نادرن ایریا میجر جنرل جواد احمد، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ، ڈاکٹر مجیب الرحمن ،دیا مر کے علمائےکرام عمائدین ،سول و عسکری حکام اور نہ صرف لوگ ، بلخصوص نونہار بچوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے بتایا کہ تعلیمی جرگہ کا مقصد ضلع دیامر میں لڑکوں اور لڑکیوں کو وسیع پیمانے پر تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کمانڈر ایف سی این اے نے دیامر کے رہائشیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دیامر کے عوام محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے لئے مثالیں قائم کیں اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کمانڈر ایف سی این اے نے گوہرآباد اور چلاس کو اپنے پہلے دورے کیلے فرض سمجھ کر منتخب کیا۔ انہوں نے گوہر آباد کے مذہبی اسکالرز ، عمائدین اور لوگوں کو دلی خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے کیڈٹ کالج چلاس کے لئے اپنی سرزمین کو وقف کرکے آئندہ نسلوں کی تعلیم کے لئے صدقہ جاریہ کے لئے ایک مثال قائم کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایف سی این اے دیامر کے طلبہ، جو ملک کے مختلف اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم ہیں کی کفالت اور مدد جاری رکھے گی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے میں جنگلات کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی۔ کورونا وائرس کی ممکنہ نئی لہر سے خبردار کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے ایس او پیز کی عمل کر نے پر زور دیا۔آخر میں کمانڈر ایف سی این اے نے زندگی کے تمام شعبوں میں میرٹ اور انصاف کی اہمیت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ جی بی گورنمنٹ اور پاک آرمی جی بی میں پورے دل سے تعلیم کو فروغ دیتی رہے گی۔
  • انتظامیہ
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now