Javed
پیر , 12 اکتوبر 2020ء
(360) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ عدنان ارشد اولکھ نے اشیئن باکسنگ فئیڈریشن کا ٹائٹل جیتنے والے باکسر عثمان وزیر سے ملاقات کی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے عثمان وزیر کو اعزاز جیتنے پر مبارک باد دی ۔ عدنان ارشد الکھ کا کہنا تھا کہ عالمی مقابلوں میں کی تیاری کے لیے عثمان وزیر کو ہر سہولت دیں گے باکسنگ کے کھئل کو فروغ دینے کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ڈی جی اسپورٹس بورڈ کا کہنا تھا کہ عثمان وزیر اپنی تریبی اور محنت جاری رکھیں انہیں انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے لیے جو بھی مدد چاہیے ہوگی پنجاب اسپورٹس بورڈ انہیں سپورٹ کرے گا۔ عثمان وزیر نے ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ کے تعاون پر ان کا اشکریہ ادا کیا۔