Javed
منگل , 20 اکتوبر 2020ء
(373) لوگوں نے پڑھا
گلمتی میں اسماعیلی عبادت خانے پرفائرنگ کے بعد غذر گلگت روڈ پر گزشتہ کئی گھنٹوں سے ہزاروں افراد کا دھرنا جاری ہے دھرنے میں اسماعیلی اور اہلسنت برادری کے سرکردہ رہنما موجود ہیں ایس پی غذر فیضان علی کے مطابق بوبر گاؤں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ دھرنے کے شرکا نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاپی فراہم نہیں کی جاتی دھرنا جاری رہے گا۔گلمتی کے مقام پر دھرنے کے باعث ہزاروں مسافر سڑک کے دونوں اطراف پھنس گئے ہیں جس کے باعث مسافر عورتوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔