بدھ , 25 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ضلع قصور میں صوبائی حلقوں کے عام اِنتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے اُن کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا گیا

ضلع قصور میں صوبائی حلقوں کے عام اِنتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے اُن کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا گیا
محسن منگل , 14 مارچ 2023ء (62) لوگوں نے پڑھا
ضلع قصور میں صوبائی حلقوں کے عام اِنتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے اُن کے فرائض اور ذمہ داریوں کا حلف لے لیا گیا۔ اِس سلسلہ میں ایک تقریب کا اِنعقاد ڈی سی کیمپ آفس میں منعقد ہوا ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے ڈیٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرذ سے حلف لیا۔تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے الیکشن ایکٹ 2017، الیکشن رولز 2017 اور الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق بغیر کسی طرف داری، جُھکاؤ، بدنیتی کے، بلا خوف و خطر اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی اپنی ذمہ داریاں بھر پور صلاحیت سے انجام دینے کا حلف اُٹھایا اور اپنے اپنے فارم پُر کر کے دستخط ثبت کر دیئے۔ضلعی فوکل پرسن صوبائی الیکشن ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید سندھو نے ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ اسسٹنٹ آفیسرز کی ذمہ داریوں، ٹریننگ کے مراحل،آر اوز کے الیکشن کیمپوں کا قیام، پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرستوں کی تیاری اور ڈسٹری بیوشن آف پولنگ بیگز کے بارے تفصیل سے گفتگو کی۔
  • سیاستدان
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now