محسن
پیر , 20 مارچ 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعظم پاکستان محمد شہبازشریف کے ویژن
اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں شہریوں
کو مفت آٹے کا تاریخ ساز ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کے زیر
نگرانی ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے شہریوں کیلئے مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ
جاری ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں 57 مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں
- ڈپٹی کمشنر و دیگر ضلعی افسران نے مفت
آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا - شہریوں کی
آسانی کیلئے تحصیل قصور میں 26 ، تحصیل
چونیاں میں 14، تحصیل پتوکی میں 10 اورتحصیل کوٹ رادھاکشن میں 7 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں -