محسن
جمعرات , 13 اپریل 2023ء
(32) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی نے
کہا کہ حکومت پنجاب کے مفت آٹا پیکیج کے تحت ضلع بھر میں اب تک 13 لاکھ 49 ہزار
104 آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں - ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی
کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر اب تک مفت آٹا پوائنٹس پر رجسٹر 4
لاکھ 87 ہزار 190 گھرانوں کو آ ٹے کی تقسیم کر کے 93 فیصد ٹارگیٹ پورا کر لیا گیا
ہے -