محسن
بدھ , 10 مئی 2023ء
(48) لوگوں نے پڑھا
قصور : آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع قصور کی غیر منظور شدہ 24
پولیس چوکیاں ختم کر دی گئیں - عملہ کو متعلقہ تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت -
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ضلع قصور کے 20 تھانوں کی 24 پولیس
چوکیاں بند کر دی گئیں اور عملہ کو متعلقہ تھانوں میں رپورٹ کرنے کا ہدایت نامہ
جاری کر دیا - شہریوں کے لیے حیرت کی بات ہے ان بیس چوکیوں میں سے بیشتر دس پندرہ سال سے
قائم تھیں - شہریوں کے مطابق پولیس چوکیوں کی موجودگی سے عوام کو تحفظ کا احساس
رہتا تھا - حکومت اور آئی جی پنجاب کو چوکیاں ختم کرنے کی بجائے ان میں سہولیات کی
کمی کو دور کر کے عوام کو مزید ریلیف اور تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے -