محسن
جمعرات , 24 اگست 2023ء
(69) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر کی نگرانی اور
متعلقہ میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران کی قیادت میں سٹی
قصور ، مصطفی آباد ، کھڈیاں خاص ، چونیاں ، الہ آباد ، کوٹ رادھاکشن اور پتوکی میں
تجاوزات کرنے والوں اور قبضہ مافیا کیخلاف بھر پور ایکشن لیا گیا - پختہ تجاوزات
کو مشینری سے ختم کیا گیا اور ریڑھی ، ٹھیلوں کیخلاف کاروائیاں کر کے بازاروں اور
سڑکوں سے قبضہ وارگزار کروایا گیا - اس موقع پر چیف آفیسرز کا کہنا کہ پنجاب حکومت
کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے اور اس
سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی -