محسن
جمعرات , 23 فروری 2023ء
(54) لوگوں نے پڑھا
: ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے زیر صدارت رمضان بازاروں کے
قیام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری، اسسٹنٹ کمشنرز قصور رضوان الحق پوری، چونیاں
محمد عامر بٹ، کوٹ رادھاکشن ماہین فاطمہ، پتوکی اویس سرور چشتی، ڈی او انڈسٹریز
محمد شفیق اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر
محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 12 ستے رمضان لگائے جائینگے - انہوں نے
تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ شہریوں کیلئے سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے
تمام تحصیلوں میں فوری طور پر سہولت بازار قائم کئے جائیں-