محسن
منگل , 10 اکتوبر 2023ء
(677) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی
نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر ضلع بھر میں دفعہ 144 لگا دی ، ماحولیاتی
آلودگی کے خاتمے اور سموگ اور کنٹرول کرنے کے لیے یہ پابندی لگائی گئی ہے -
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی
عائد کر دی - دفعہ 144 کا نفاذ 7 دنوں کے لیے ہے - پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع
بھر میں سموگ کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تاہم ٹائرز
، پلاسٹک جلنے پر بھی پابندی ہے - ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت
میں ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی -