محسن
جمعرات , 22 جون 2023ء
(50) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : پنجاب پیسٹی سائیڈ کی
کال پر زرعی ادویات ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی غیر معینہ مدت کے لیے شٹرڈاؤن ہڑتال
کا اعلان کر دیا ، حکومت کے تضحیک آمیز رویہ کیخلاف احتجاج جاری رہے گا ، پیسٹی
سائیڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت کے علاوہ کوئی بھی
ادارہ ہمیں چیک کرنے کا مجاز نہیں ، کسی بھی صورت میں بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں
گے ، پیسٹی سائیڈ ایسوسی ایشن کے صدر و دیگر نے شٹرڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے صحافیوں
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کی دو برانچیں ہمیں پہلے ہی چیک کررہی ہیں -
اس کے علاوہ مزید مختلف اداروں کے نمائندگان ہمارے پیچھے لگا دئیے ہیں جو ہم کو
ناجائز تنگ کرتے ہیں جو سراسر زیادتی ہے جو ہم برداشت نہیں کریں گے -