محسن
بدھ , 15 فروری 2023ء
(65) لوگوں نے پڑھا
قصور : سرائے مغل کے نواح میں مبینہ زہریلی چیز کھانے سے پچھتر سالہ
عورت جاں بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق سرائے مغل کے رہائشی ابرار ولد عباس خانزادہ
نے پولیس کو بتایا کہ میری پچھتر سالہ والدہ فاطمہ بی بی کو میرے بھائی شاہد اقبال
نے کوئی زہریلی چیز کھلا کر مار دیا پولیس سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ
پچتر سالہ متوفیہ فاطمہ کے جسم پر کوئی ظاہری نشان نہ ہے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل
حقائق سامنے آئیں گے پولیس مصروف کارروائی ہے۔