محسن
بدھ , 06 ستمبر 2023ء
(67) لوگوں نے پڑھا
قصور : یوم دفاع 6 ستمبر کے موقع پر شہباز شریف
سپورٹس اسٹیڈیم میں پروقار تقریب کا
انعقاد - پاک آرمی کے برگیڈئیر طارق سہیل ، ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی ، اسسٹنٹ
کمشنر رضوان الحق پوری و دیگر افسران کی شرکت - تقریب میں سکول ایجوکیشن ریسکیو1122
، پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی - اس موقع پر پا ک آرمی کی طرف سے جنگی سازو سامان
کی نمائش کی گئی - سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے - بینڈ و ملی
نغموں نے فضا کو قومی جذبے سے سرشار کیا - برگیڈئیر طارق سہیل اور ڈپٹی کمشنر محمد ارشد
بھٹی نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے -