محسن
جمعرات , 25 مئی 2023ء
(36) لوگوں نے پڑھا
قصور : یوم تکریم
شہداء پاکستان کے سلسلہ میں ڈی پی ایس میں پروقار تقریب کا انعقاد – تقریب میں پاکستان آرمی کے افسران، ڈی،پی،او
تمام ضلعی محکمہ جات کے سربراہان و دیگر نے شرکت کی - شہداء پاکستان کو خراج عقیدت
پیش کرنے کیلئے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے گئے - شہداء کی یاد کو تازہ کرنے کے لئے ڈاکومنٹری بھی
دیکھی گئی - آج کے دن وطن کے بہادر سپوتوں
کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں - پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر
فخر ہے۔ شہداء پاکستان ہمارے اصل ہیرو اور عظیم اثاثہ ہیں - شہداء نے مادر وطن کے
تحفظ اور دفاع کیلئے بے شمار قربانیاں دیں - ملکی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہداء کی گراں قدر
خدمات کے بغیر ممکن نہیں - مادر وطن پر جان قربان کرنے پر شہداء کو سلام عقیدت پیش
کرتے ہیں - شہداء نے اپنے جانوں کو نذرانہ پیش کر کے اپنے آج کو ہمارے کل کیلئے
قربان کیا۔شہداء کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جائیگا - کوئی
قوم اپنے شہداء کی قربانی کا صلہ نہیں دے سکتی - جو قومیں اپنے شہیدوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جایا
کرتی ہیں -