محسن
جمعرات , 13 جولائی 2023ء
(83) لوگوں نے پڑھا
قصور : محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ورلڈ
پاپولیشن ڈے کے حوالے سے آکاہی سیمینار کا انعقاد - وسائل اور آبادی میں توازن صحت
اور خوشحالی کا ضامن ہے ، ڈی او پالولیشن ویلفیئر چوہدری اسرار انجوم اور دیگر کا
سیمینار سے خطاب ، عالمی یوم آبادی کے موقع پرمحکمہ بہبود آبادی ضلع قصور کے زیر
اہتمام ضلعی دفتر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا - جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن
ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم نے کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن
ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر ماہ نور بیگ ، محکمہ ہیلتھ سے ڈاکٹر عطا حسیب اور دیگر نے
شرکت کی -