محسن
پیر , 07 اگست 2023ء
(175) لوگوں نے پڑھا
کھڈیاں : قصور میں لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے سمیت دیگر منصوبوں کا سنگِ
بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا عوامی جلسے سے خطاب - وزیراعظم شہبازشریف
نے کہا کہ ان منصوبوں سے عوام کو سہولت ہوگی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا - انہوں
نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں موٹرویز اور شاہرات کا جال بچھایا
اور پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شرو ع کیا - ہم نے مشکل معاشی حالات میں
حکومت سنبھالی اورملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب
معاہدہ کیا - اگر لوگوں نے اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ نون کو اقتدار دیا تو
وہ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے -