محسن
پیر , 21 اگست 2023ء
(155) لوگوں نے پڑھا
تلونڈی : واپڈا ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران
متعدد بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیے ، واپڈا ٹیم نے مشتاق ڈھکو کے زرعی ٹیوب ویل
کی موٹر ڈائریکٹ سپلائی کی وجہ سے پکڑ کر کنکشن منقطع کر دیا اور درجنوں صارفین کو
بجلی چوری کرنے پر پکڑ کر ہزاروں یونٹس ڈی بل کی صورت میں ڈال دئیے - میڈیا سے
گفتگو کر تے ہوئے اصغر بشیر ، اور افتخار نے کہا کہ بجلی چور قومی مجرم ہیں ان سے
کوئی رعایت نہیں برتی جائی گی -