محسن
منگل , 09 مئی 2023ء
(144) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : لیسکو واپڈا الہ آباد کا
مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ، 200 سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں
پکڑے گئے 15 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ملزمان کو 80 ہزار یونٹس بھی ڈال دئیے گئے ،
بجلی چوروں کیخلاف 143 مقدمات درج ، چار ملزمان موقع پر گرفتار- تفصیلات کے مطابق
چونیاں ایس ای قصور محمد اصغر سکھیر ، اور ایکسین چونیاں میاں محمد امین کی ہدایت
پر ایس ڈی اور ایسٹ اصغر بشیر ، ایس ڈی اور ویسٹ افتخار نے دیگر ملازمین کے ہمراہ
الہ آباد ، پکھوکی ، کوٹ سلیم ، گہلن ہٹھار ، بقارپور اور دیگر علاقوں میں بجلی
چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا 200 سے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ایس ڈی او
ایسٹ افتخار نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ بجلی چوروں کو 15 لاکھ جرمانہ اور 80 ہزار کے
قریب پوٹنس بھی ڈال گئے ہیں اور ملزمان کیخلاف مقدمات کا اندراج بھی کروا دیا گیا
ہے -