جمعرات , 26 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

وکیل کے قتل کیس میں ملوث دو ملزم اعظم اور علی حسن گرفتار

وکیل کے قتل کیس میں ملوث دو ملزم اعظم اور علی حسن گرفتار
محسن منگل , 28 فروری 2023ء (64) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ اے ڈویژن پولیس نے قصور بار کے رکن کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر قتل کا اعتراف کرلیا – آلہ  قتل برآمد بتایاگیا کہ محمد اسلم ایڈووکیٹ 30 جنوری کوشام 5 بجے موٹرسائیکل پر کچہری سے گھر جارہاتھا کہ مین فیروزپورروڈ منڈی موٹر کے قریب سفید رنگ کی کار میں سوار دو افراد نے روک لیا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا  - تھانہ اے ڈویژن پولیس نے مقتول وکیل کے بھائی کوٹ میرباز خاں کے رہائشی اے ایس آئی امجد کی دوخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی – ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر ایس پی انویسٹی گیشن زیر نگرانی ، ڈی ایس پی سٹی ، ایس ایچ او اے ڈویژن اور ایس ایچ او بی ڈویژن پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے سی ڈی آر اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان اعظم اور علی حسن کو ٹریس کرکے گرفتار کیا  - دوران تفتیش ملزماں نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا اسلم ایڈووکیٹ کیساتھ زمین کا تنازع تھا جس سے تنگ آ کر اسے  قتل کیا اور فرار ہوگئے - 
  • قتل
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now