منگل , 22 دسمبر 2020ء
(403) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، تھانہ سٹی کی حدود میں دربار المصطفٰی پر دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ ٹک ٹاکرز پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلحہ کے ساتھ وڈیو بنانے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مخبر نے اطلاع دی کہ دو منچلے ٹک ٹاکرز اسلحہ کے ساتھ وڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کاروائی کو آگے بڑھارہی ہے۔