محسن
بدھ , 31 مئی 2023ء
(28) لوگوں نے پڑھا
قصور : کھڈیاں خاص کے نواحی علاقے میں ٹیوب ویل کے کنویں سے گولیاں
لگیں دو لاشیں برآمد ، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کھڈیاں خاص کو اطلاع ملی کہ
چراغ دین والا کے قریب واقع ٹیوب ویل کے کنویں میں دو افراد مردہ حالت میں موجود
ہیں اور ان کے پاس موپرسائیکل بھی کنویں میں موجود ہے - پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں
موقع پر پہنچ لاشوں کو کنویں سے نکلا جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی - پولیس کی
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا اور قتل کے بعد
دونوں افراد کی لاشیں موٹرسائیکل سمیت کنویں میں پھینک دی گئیں -