محسن
جمعرات , 25 مئی 2023ء
(46) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
میں واضح کمی کے باجود ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں اور ہٹ دھرمی جاری ، قیمتوں میں
کمی مسافروں کے لیے سہولت اور بچت کا باعث نہیں بن سکی جبکہ متعلقہ حکام
ٹرانسپورٹرز کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ان کیخلاف کسی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں
- شہریوں کے مطابق ایک لمبے عرصے کے بعد
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کے باوجود
ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی اور اسی پرانی نسبت سے کرایہ جات وصول کیے رہے
ہیں - شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا
کہ قیمتوں میں کمی کے مطابق کرایوں میں بھی کمی کی جائے تا کہ مہنگائی کے اس دور
میں عوام سکھ کا سانس لے سکے -