محسن
ہفتہ , 29 اپریل 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاران بیگ کی
ہدایت اور ڈی پی او قصور طارق سندھو، ڈی ایس پی ٹریفک قصور سید ظفر عباس نقوی کی
نگرانی میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے مہم جاری اوورچارجنگ پر سخت نگرانی
کی جارہی ہے - جس پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر
محمد الیاس نے مختلف اڈوںپرجاکر ٹریفک قوانین کے متعلق ڈرائیورز کو لیکچر دئیے
موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ ، سائیڈ شیشوں، بیک اور فرنٹ لائٹس کے بغیر موٹر سائیکل
چلانا ممنوع قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹریفک قوانین پرعمل کر کے اپ قیمتی
جانوں کی حفاظت کر سکتے ہیں حادثات میں روزبروز اضافہ ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے
کی وجہ ہے ۔ اہل علاقہ نے ایجوکیشن افسر کے اس کام کو سراہا -